منیب بٹ

منیب بٹ کا انسانیت بھر ا انداز ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکار منیب بٹ نے ایک خوبصورت اور انسانیت سے بھرپور رویے نے سوشل میڈیا پر صارفین کے دل جیت لئے ۔اداکار کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ ایک معمولی حادثے کے بعد جس انداز سے ایک شخص سے پیش آئے، مداح ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔منیب بٹ اپنی عاجزی اور نرم مزاجی کے باعث مداحوں میں خاص مقام رکھتے ہیں، ایک مارکیٹ میں گاڑی چلا رہے تھے کہ گاڑی اسٹارٹ کرتے وقت اچانک ایک شخص سے ہلکی سی ٹکر ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے فورا بعد منیب بٹ گاڑی سے نیچے اترے اور سیدھا اس شخص کے پاس گئے، انہوں نے ناصرف اس کی خیریت دریافت کی بلکہ اسے گلے بھی لگایا اور مکمل اطمینان کیا کہ وہ محفوظ ہے۔اداکار کے اس نرم اور ذمے دارانہ رویے کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی متاثر ہوئے اور کئی افراد نے منیب بٹ کی تعریف کی، بعد ازاں مداحوں نے اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جو تیزی سے وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا صارفین اداکار کے رویے کو حقیقی شرافت قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ واقعی بہت ڈاﺅ ن ٹو ارتھ انسان ہیں، ایک بار انہوں نے سڑک پر ہماری گاڑی کا ٹائر تبدیل کرنے میں بھی مدد کی تھی، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا یہی اصل سلطان ہے جبکہ ایک مداح نے کہا منیب بٹ ایک سچے جینٹل مین ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔واضح رہے کہ منیب بٹ کئی برسوں سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور انہوں نے اپنی محنت سے کامیابی حاصل کی، وہ اداکارہ ایمن خان کے شوہر ہیں اور دونوں کی جوڑی شوبز کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں