بھارتی وزارتِ کھیل

دو طرفہ اسپورٹس مقابلوں کیلئے بھارتی ٹیمیں پاکستان نہیں جائیں گی،بھارتی وزارتِ کھیل

نئی دہلی (سپورٹس نیوز )بھارتی وزارتِ کھیل نے کہا ہے کہ دو طرفہ اسپورٹس مقابلوں کیلئے بھارتی ٹیمیں پاکستان نہیں جائیں گی۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق وزارتِ کھیل نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی اور ٹیمیں بھارت میں منعقد ہونے والے کثیرالملکی مقابلوں میں شرکت کرسکیں گے تاہم دوطرفہ مقابلے بدستور ممکن نہیں ہوں گے۔

وزارتِ کھیل کا کہنا تھا کہ دو طرفہ اسپورٹس مقابلوں کےلیے نہ بھارتی ٹیمیں پاکستان جائیں گی اور نہ پاکستانی ٹیموں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے پاکستان اوربھارتی کرکٹ ٹیمیں 2012 کے بعد سے کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی ہیں، دونوں ٹیمیں نیوٹرل وینیوز پر ہی ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں