ویمنز ٹیم

دوسرا ون ڈے، پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کیخلاف اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی

کراچی(سپورٹس نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کی ویمنز ٹیم کو 206 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر سیریز میں دو،صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں پر 343 رنز بنائے۔ پاکستان ویمنز کی اوپنر گل فیروزہ اور صدف شمس نے پہلی وکٹ پر 189 رنز بنائے۔ گل فیروزہ 100 رنز بناکر آﺅٹ ہوئیں ۔صدف شمس نے بھی 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔وہ ویمنز ون ڈے میں مسلسل 4 اننگز میں ففٹی پلس اسکور کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔

اس کے علاوہ صدرہ امین 59 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہیں ۔جواب میں زمبابوے کی ویمنز ٹیم 344 رنز کے ہدف کے جواب میں 137رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔پسی پنوڈیا 33 اور متنگ وندو 29 رنز بناکر نمایاں رہیں ۔پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3، عروب شاہ ،مومنہ ریاست اور رامین شمیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔206 رنز سے کامیابی، رنز کے اعتبار سے پاکستان ویمنز کی و ن ڈے کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ویمنز نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے ویمنز ٹیم کو 168 سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں