روبوٹ

چین میں روبوٹ ٹریفک پولیس اہلکار تعینات

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک ) چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے روبوٹ ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔

عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق یومِ مئی کی پانچ روزہ تعطیلات کے دوران بڑھتی ہوئی سیاحتی سرگرمیوں اور ٹریفک کے دبا کو مدِنظر رکھتے ہوئے شہر میں سمارٹ ٹریفک روبوٹس کو متعارف کرایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ جدید روبوٹس مقامی ٹریفک نظام سے منسلک ہیں اور ٹریفک کی نگرانی، کنٹرول اور قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

روبوٹ اہلکار خاص طور پر سائیکل سواروں کی جانب سے سٹاپ لائن عبور کرنے، ہیلمٹ استعمال نہ کرنے اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کی فوری نشاندہی کرتے ہیں، یہ روبوٹس مصروف شاہراہوں اور اہم مقامات پر مسلسل گشت بھی کرتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اس جدید نظام سے انسانی ٹریفک پولیس اہلکاروں پر کام کا دبا کم ہوگا جبکہ ٹریفک مینجمنٹ کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں