اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ ایک بار پھرآمنے سامنے، ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پی ایس بی بورڈ کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا جس کے سبب نیشنل ایتھلیکٹس چیمپین شپ کیلے پنجاب کی ٹیم کے انتخاب کا تنازعہ پیدا ہوگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق چودہ می سے کراچی میں نیشنل ایتھلیکٹس چیمپین شپ منعقد ہونی ہے جس کیلے پنجاب ٹیم کا چناو کیا جانا ہے تاہم ایتھلیٹکس فیڈریشن تاحال پی ایس بی بورڈ کے فیصلے کے باوجود سلمان اقبال بٹ کو پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کا صدر تسلیم کرنے سے انکاری ہے اور ایک منجیمنٹ کمیٹی تشکیل دیکر پنجاب ٹیم کے ٹرالز لینے کی کوشش کر رہی ہے جس پر پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے معاملے سے فوری طور پرسیکرٹری سپورٹس پنجاب، سپورٹس بورڈپنجاب سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔۔۔۔۔انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ چکوال نے جیت لیراولپنڈی( )راولپنڈی ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ چکوال کی ٹیم نے جیت لی۔ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی، اتک، جہلم اور چکوال کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
فائنل کے سنسی خیز مقابلے میں ضلع چکوال کی ٹیم نے اٹک کو 39 کے مقابلے میں 13 پوائنٹ سے شکست دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی، سپورٹس افسران نوید احمد بیگ،شفقت نیازی، رحمت اللہ سیال، محمد ساجد اعوان و دیگر آفیشلزبھی موجود تھے. بیرسٹر چوہدری دانیال احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے نوجوان نسل کو مثبت اورتعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ضروری ہے۔