سلمان علی آغا

ٹاس کےلئے جارہا تھا تو میچ ریفری مجھے سائیڈ میں لے کر گئے اور بتانے لگے کہ بھارتی کپتان سے ہینڈ شیک نہیں ہوگا،سلمان آغا

لاہور(سپورٹس نیوز)قومی ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یا نے پریس کانفرنس اور ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں بھارتی ہاتھ ملایا تھا لیکن جب ٹاس کےلئے جارہا تھا تو نارمل تھا پھر میچ ریفری مجھے سائیڈ میں لے کر گئے اور بتانے لگے کہ ہینڈ شیک نہیں ہوگا۔

ایک نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں فاسٹ بولر حسن علی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ پریس کانفرنس اور ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں بھارتی کپتان نے ہاتھ ملایا تھا لیکن جب ٹاس کے لیے جارہا تھا تو نارمل تھا پھر میچ ریفری مجھے سائیڈ میں لے کر گئے اور بتانے لگے کہ ہینڈ شیک نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے کہا کہ اگر ہاتھ نہیں ملائیں گے تو نہ ملائیں مجھے کونسا شوق ہے۔

ٹی 20 کپتان نے کہا کہ میچ ختم ہوا ہم ہار گئے تھے پھر پویلین کی جانب ہینڈ شیک کے لیے جانے لگے تو انہوں نے تب بھی ہاتھ نہیں ملایا۔سلمان علی آغا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ٹھیک ہے ہم ایک ملک کی نمائندگی کرتے ہیں، بچے اس چیز کو دیکھتے ہیں جب آپ رول ماڈل ہوتے ہیں تو اس طرح کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ اگر وہ ہاتھ نہیں ملا رہے تھے تو میچ بھی نہیں ہونا چاہیے تھا، بچے کیا سیکھیں گے، میچ نہ کھیل کر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دینا چاہیے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں