جھانوی کپور

کبھی شراب نوشی کی عادی نہیں رہی، جھانوی کپور

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے حال ہی میں اپنے بارے میں پھیلنے والی ان افواہوں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ وہ شراب کی عادی ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران جھانوی کپور نے اپنی زندگی کے ایک ایسے مرحلے کا ذکر کیا جب وہ ایک تکلیف دہ تجربے کے بعد کثرت سے شراب نوشی کرنے لگی تھیں۔ تاہم بعد ازاں ان کے ریمارکس کو غلط انداز میں پیش کیا گیا اور انھیں شراب کا عادی بتایا گیا۔

اب ان کی جانب سے شروع کی گئی الکحل آگاہی مہم پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ کبھی بھی شراب کی عادی نہیں رہیں۔ 29 سالہ جھانوی کپور نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ میں عادی تھی یا میں شراب کا غلط استعمال کر رہی تھی، لیکن میں اکثر شراب پی رہی تھی اور یہ میری زندگی کے ایک بہت تکلیف دہ تجربے کے بعد ہوا۔ مجھے ایسا لگتا تھا جیسے مجھے بس نشے میں ہونا ہے۔جھانوی نے مزید بتایا کہ وقت کے ساتھ انہیں اس کے اثرات کا احساس ہوا اور انہیں یہ پسند نہیں آیا کہ یہ ان کے روزمرہ کی کیفیت اور صحت پر کیا اثرات مرتب کررہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں