علیمہ خان

26 نومبر احتجاج کیس،علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور،سماعت11مئی تک ملتوی

راولپنڈی(کورٹ نیوز)26نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کو تھانہ صادق آباد میں درج احتجاج کیس کی سماعت کی ،جہاں مقدمے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

عدالت نے سماعت کے دوران علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی اور مقدمے کی سماعت کو 11 مئی تک ملتوی کر دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی بہن سمیت تمام گواہان کو پیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا، تاکہ کیس کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں