رجب بٹ

میرے ایک میسج نے ایک عورت ذات کو مشہور کردیا، رجب بٹ کا لاریب ملک پر طنز

لاہور(شوبز ڈیسک )یوٹیوبر رجب بٹ ایک اور نئے تنازعے کا شکار ہو گئے ،حال ہی میں فیشن اور لائف اسٹائل انفلوئنسر لاریب ملک کی رجب بٹ سے متعلق ایک پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

چند روز قبل لاریب ملک نے اپنے انسٹاگرام پر انکشاف کیا تھا کہ رجب بٹ نے انہیں میسج کیا تھا جس میں خود کو ان کا بڑا فین قرار دیا تھا تاہم انہوں نے فورا رجب بٹ کو بلاک کردیا۔لاریب ملک نے اس بات کے ثبوت کے طور پر اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے کہ پیغام واقعی رجب بٹ کی جانب سے آیا تھا اور انہوں نے کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔سوشل میڈیا صارفین نے لاریب کے اس اقدام کو سراہا اور ان کے فیصلے کی حمایت کی۔

دوسری جانب رجب بٹ نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے اور ندامت ظاہر کرنے کے بجائے ایک مختلف موقف اپنایا۔رجب بٹ نے کہا کہ انہیں اپنے اوپر فخر ہے کہ ان کے ایک پیغام نے ایک عورت ذات کو مشہور کردیا، جسے پچھلے تین سال سے کوئی جانتا نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظار میں ہوں کہ پہلے سب مزے لے لیں، تنقید کرلیں، پھر میں بتاﺅں گا کہ اس کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے۔ ان کے اس بیان پر صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دار قرار دیا ہے۔بعض صارفین نے الزام لگایا کہ وہ ہمیشہ تنازعات کے ذریعے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں