جنوبی لبنان

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے نئے حملوں میں چھ افراد جاں بحق

بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)لبنان میں وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان پر نئے اسرائیلی حملے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اس سے ملک کے جنوب میں اسرائیلی حملوں کے متاثرین کی کم از کم تعداد 15 ہو گئی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ نبطیہ کے علاقے زبدین پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حتمی طور پر چھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب دشمن کے ایک ڈرون نے ان افراد کو دو گائیڈڈ میزائلوں سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ قصبے کے قبرستان کے قریب جمع تھے۔
٭٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں