سدھو موسے والا

سدھو موسے والا کے نئے گانے کا ٹیزر آتے ہی چھا گیا‘ منٹوں میں لاکھوں ویوز

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارتی پنجاب کے معروف اور مقتول گلوکار سدھو موسے والا ایک بار پھر اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہوگئے، جب ان کے نئے گانے آئیز آن می کا ٹیزر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا۔طویل عرصے سے اس گانے کا انتظار کیا جا رہا تھا، اور جیسے ہی اسے ریلیز کیا گیا، مداحوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق صرف دو منٹ کے اندر اس ٹیزر نے یوٹیوب پر ایک لاکھ بیس ہزار ویوز حاصل کرلیے، جبکہ انسٹاگرام پر بھی اسے ہزاروں لائیکس ملے۔ اور تین دن میں اس ویڈیوز کو اکتیس لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ محض 34 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں ایکشن اور سنسنی سے بھرپور مناظر دکھائے گئے ہیں، جس نے شائقین کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس گانے میں ممکنہ طور پر گلوکار کے قتل اور اس سے قبل ہونے والی مبینہ سازشوں کی جھلک بھی پیش کی گئی ہے، جس نے اس کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں