ایشیا ہاکی کپ

جونیئر ایشیا ہاکی کپ: تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)جونیئر ایشیا ہاکی کپ کی تیاریوں کے لیے قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا باضابطہ آغاز ہوگیا ۔نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں 25می تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں چھ گول کیپرز کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں کسٹمز کے غلام مصطفی، آرمی کے مزمل عمر، سندھ کے نعمان خان، پنجاب کے حمزہ خالد، گلگت بلتستان کے میثم عباس اور بلوچستان کے حنیف شاہد شامل ہیں۔

ڈیفنڈرز اور مڈ فیلڈرز میں عاصم حیدر، حسن اکبر (کسٹمز) ، مزمل سعید (آرمی) ، نعمان حنیف (پنجاب) ، روحان خان (سندھ)، احسان، عزیر، حسن نیاز (کے پی کے) ، عثمان بیگ، اسنان خان، زمان گجر (کسٹمز) ، وقاص نعیم، امان حسین، عبداللہ، شاہد اللہ(پنجاب) ، عثمان اصغر (آرمی) اور عثمان غنی(سندھ) شامل ہیں۔ سٹرائیکرز میں محمد عثمان، عبداللہ اعوان، عدیل افضل، محمد حمزہ، یحیی نجیب (کسٹمز)، علی حنزلہ، سلمان یاسین، شعیب سلطان، زین (آرمی) ، رانا عبدالسمیع، زنیر، ابو سفیان، فرحان اسلم، حسین نور، زین عابد، ارسلان، احسان الہی، تیمور (پنجاب) ، شرجیل، عباس (کے پی کے)، عبدالباسط (اسلام آباد) ، فیضان، فاخر ناصر (سندھ) شامل ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ قمر ابراہیم کرینگے جبکہ کوچنگ پینل میں ریحان بٹ، عمر بھٹہ، اور یاسر اسلام شامل ہیں۔جونیئر ایشیا کپ جاپان میں شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں