شاہد کپور

پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لینا پڑتی ہے، شاہد کپور

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لینا پڑتی ہے۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ وہ شادی سے پہلے بہت پیسے اڑاتے تھے پھر شادی ہوگئی اور اب بیوی بچے ہیں تو پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیسے سے ہم اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں تو اس کی اہمیت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اور اگر ہم اپنی صلاحیت پر نکھار پیدا کریں تو پیسے خود آپ کے پاس چل کر آئیں گے۔شاہد کپور نے کہا کہ بھارت کے ہر گھر میں پیسے کو لے کر جھگڑا ہوتا ہے۔ اداکار کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ والد میری بیوی سے زیادہ اچھا کھانا بناتے ہیں اس لیے دونوں کے درمیان لڑائی بھی ہوتی ہے، مجھے دوستوں کے ساتھ گھومنا پسند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں