کراچی(سپورٹس ڈیسک) حیدر آباد کنگزمین کے ہیڈ کوچ جیسن گیلسپی نے اعتراف کیا ہے کہ ہم نے خراب بیٹنگ کی ہے اور اس پر کوئی بہانہ نہیں کر سکتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیسن گیلسپی نے کہا کہ ہمیں وکٹ کا اندازہ تھا تاہم ہم نے کنڈیشنز کے مطابق نہیں کھیلا۔انہوں نے کہا کہ جب آپ 80 پر آؤٹ ہو جاتے ہیں، تو اگلی ٹیم کو روکنا مشکل ہوتا ہے، ہمیں یقین ہے ہم آخری میچ اچھا کھیل سکتے ہیں، صائم ایوب سے گلین میکسویل تک ہر کوئی بھرپور محنت کر رہا ہے۔
٭٭٭٭٭