محمد عامر

شاہین آفریدی میں بہترین آل راؤنڈر بننے کی صلاحیت ہے، محمد عامر

دوحا( سپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے رواں سال بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں پیسر شاہین آفریدی کی بطور آل راؤنڈر بننے کی صلاحیت پر یقین کا اظہار کیا ہے۔

دوحا میں جاری لیجنڈز لیگ کے موقع پر بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں ایڈیشن میں نصف سینچری اسکور کی جبکہ کئی مواقعوں پر اوپر بیٹنگ کرنے آئے تھے۔

شاہین آفریدی کی بیٹنگ کے حوالے سے محمد عامر نے کہا کہ انہوں نے اگر اپنی بیٹنگ پر کام جاری رکھا تو وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی طرح آل راؤنڈر بن سکتے ہیں، ان میں بڑی ہٹس لگانے کی صلاحیت موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں