کریتی سنن

کہا جاتا تھا اداکاراوں سے کوئی شادی نہیں کرتا، کریتی سنن

ممبئی (شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سنن نے کہا ہے کہ جب شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں بنی تھیں تب اپنی سہیلیاں، دوست اور رشتے دار پہلے شادی کا مشورہ دیتے تھے اور کہتے تھے لوگ اداکارائوں سے شادی نہیں کرتے۔کریتی سنن نے 2014میں تیلگو فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، بعد ازاں انہوں نے بولی وڈ فلموں میں ٹائیگر شروف کے ساتھ ہیرو پنتی میں کام کیا، جس پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا۔حال ہی میں انہوں نے پنک ولا کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اداکارہ بننے سے قبل وہ بہت شرمیلی ہوتی تھیں جب کہ وہ دوستوں اور لوگوں میں مل گھل جانے پر بھی یقین نہیں رکھتی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ مجھے سمجھاتی رہیں کہ شوبز میں میں کامیاب نہیں ہو سکو گی، کیونکہ تم میں اداکارہ بننے والی لڑکیوں جیسا اعتماد اور ٹیلنٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کا خیال تھا کہ شرمیلی ہونے کی وجہ سے میں اداکارہ نہیں بن پائونگی جبکہ اہل خانہ بھی شوبز انڈسٹری سے متعلق اچھی سوچ نہیں رکھتے تھے۔کریتی سنن نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے حوالے سے عام لوگوں میں منفی خیالات پائے جاتے ہیں، عام لوگ انڈسٹری کے حوالے سے زیادہ مثبت خیالات نہیں رکھتے۔اداکارہ نے بتایا کہ یہاں تک کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکارہ بننے کے بعد لڑکیوں کی شادی نہیں ہوتی، اس لئے اداکاری کرنے والی خواتین کو پہلے شادی کرنی چاہئے اور مجھے بھی سب یہی کہتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں