سپریم کورٹ

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 4 روز کے دوران 305 مقدمات نمٹا دیے گئے

لاہور(کورٹ نیوز)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے 305 ریکارڈ مقدمات نمٹا دئیے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی گل بینچ نے 10 سے13 اگست چار روز لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 412 مقدمات سماعت کے لیے مقرر ہوئے، ریگولر بینچ نے 305 مقدمات نمٹائے، 268 درخواستیں مسترد، 18 منظور جبکہ 3 درخواستیں نمٹا دی گئیں۔رپورٹ کے مطابق 110 مقدمات میں آئندہ تاریخ سماعت مقرر کی گئی، جبکہ چار روز کے دوران 305 مقدمات نمٹانا لاہور رجسٹری کی نمایاں عدالتی کارکردگی قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں