گوگل

گوگل کا یومِ آزادی پر پاکستان کو خوبصورت ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین، ہوم پیج پاکستانی قومی پرچم کے رنگوں سے مزین کردیا گیا

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز )ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کو خصوصی ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔پاکستان کے 79ویں جشن آزادی کی خوشی میں ڈیجیٹل دنیا پر بھی سبز ہلالی رنگ نمایاں ہوگیا ۔

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے 14 اگست 2026 کو پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر اپنا روایتی لوگو تبدیل کرکے خصوصی ڈوڈل پیش کیا ۔پاکستان میں گوگل کا ہوم پیج کھولنے والے صارفین کو معمول کے رنگین Google لوگو کے بجائے پاکستان کے قومی پرچم سے مزین خصوصی ڈوڈل دکھائی د یتارہا ۔ اس طرح ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی پاکستان کے یومِ آزادی کی جھلک نظر آ ئی ۔واضح رہے کہ گوگل دنیا کے مختلف ممالک کے قومی دنوں، تاریخی واقعات، اہم شخصیات، سائنسی کامیابیوں اور ثقافتی مواقع کو اپنے خصوصی گوگل ڈوڈلز کے ذریعے نمایاں کرتا ہے۔

عام دنوں میں دکھائی دینے والا گوگل کا روایتی لوگو ایسے مواقع پر ایک منفرد آرٹ ورک میں تبدیل ہوجاتا ہے۔اسی روایت کو جاری رکھتے ہوئے 14 اگست کو پاکستان کے لیے بھی خصوصی ڈوڈل پیش کیا گیا ۔ رواں سال کا ڈیزائن پاکستانی پرچم کے تھیم پر مبنی ہے اور قومی دن کی مناسبت سے سبز و سفید شناخت کو نمایاں کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں