جدہ(انٹرنیشنل نیوز ) سعودی عرب کی قیات میں میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں 13 ممالک نے باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان جدہ میں ویسٹرن فلیٹ کمانڈ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ کثیر الملکی بحری دفاعی اتحاد کے تیسرے منصوبہ بندی اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں 39 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق اب تک 15 ممالک اس اتحاد کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر چکے ہیں، جبکہ 13 ممالک باضابطہ رکن بننے کے لئے ضروری طریقہ کار مکمل کر چکے ہیں۔ سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے اتحاد کا کمانڈر مقرر ہوگا جبکہ پہلے دور میں نائب کمانڈر کا منصب پاکستان کے پاس ہوگا، اتحاد کا مقصد بحری سلامتی، سمندری راستوں کی آزادی اور عالمی تجارت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔