خواتین کی ہلاکت

لاہور، پولیس حراست میں خواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوجمع کرادی گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورکے تھانہ ٹاﺅ ن شپ میں پولیس حراست میں دوخواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل کرلی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ کامران کرامت نے ضابطہ فوجداری 176 کے تحت دونوں خواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل کرکے رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوجمع کرادی۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ خواتین پر تشدد کے شواہد نہیں ملے، دونوں کو مردہ حالت میں اسپتال لایاگیا، ان کی موت کی حتمی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم اور فارنزک رپورٹس کی روشنی میں ہوسکے گا۔ قبل ازیں دونوں خواتین کی ٹاﺅ ن شپ تھانے منتقلی سے کچھ دیر قبل کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں دونوں خواتین بی بلاک ٹاﺅ ن شپ کے اس گھر کے باہر کھڑی ہیں جہاں ان پر چوری کا الزام لگاتھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کی موبائل ویڈیو کو تفتیش کا حصہ بنا دیا ہے، فارنزک اور تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں