ٹورنٹو(انترنیشنل نیوز)کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جنگلات میں لگی آگ بےقابو ہوگئی،حکام نے ہنگامی حالت نافذ کردی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سمرلینڈ کے قریب پہاڑی ڈھلوانوں پر لگنے والی آگ نے کئی ایکٹر اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،
کینیڈین حکام کے مطابق جنگلات کی آگ راتوں رات تقریبا دوگنا پھیل گئی۔آگ کے باعث برٹش کولمبیا میں 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں،جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔