فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک)پنجاب ہڑپہ انڈر17 فٹ بال ٹیم کے چنا کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز (آج) پیر کو دن گیارہ بجے سے زرعی یونیورسٹی فٹ بال گرائونڈ، فیصل آباد میں ہونگے۔
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سردار افضل ڈوگر نے بتایا کہ منتخب ٹیم قومی انڈر 17 فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔
ٹرائلز میں یکم جنوری 2010 سے 31 دسمبر 2012 کے دوران پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔ عمر کے ثبوت کے لئے کھلاڑیوں کو اپنے ہمراہ پاسپورٹ یا ایف آر سی لانا ہوگا۔ ٹرائلز میں فیصل آباد، ملتان، ساہی وال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن فٹ بالروں کے علاوہ دوسرے مقامات سے بھی کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔