عبداللہ طاہر قتل کیس

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مرکزی ملزمان افغانستان سے ملحقہ علاقے میں پہنچ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث مرکزی شوٹرز سمیت 3 ملزمان افغانستان کے قریب سرحدی علاقے پہنچ گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ انکشاف تحقیقات کے دوران ہواہے جس کے مطابق مرکزی شوٹرز سمیت تین ملزمان افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے تک پہنچ چکے ہیں، جن کی گرفتاری کےلئے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم متعلقہ علاقے میں موجود ہے۔

پولیس نے عبداللہ طاہرکی ریکی کرنےوالے مبینہ ڈرون آپریٹر کی بھی نشاندہی کرلی ۔تفتیش کے مطابق قتل کے منصوبے پر عمل درآمد سے قبل ڈرون کی چار پروازیں کی گئیں،جن کے ذریعے نقل وحرکت اور ریکی کی گئی، پولیس کسی ڈرون کیمرے کو بروقت پکڑنے میں ناکام رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں