ریاض(انٹرنیشنل نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماﺅں نے خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہدمحمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لئے جا ری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر بحری جہاز رانی کی سلامتی اورسمندری راستوں پر آزادانہ آمدورفت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔ ٹیلیفونک گفتگو کے وران سعودی عرب اورفرانس کے د رمیان دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون اورانہیں مزیدوسعت دینے کے طریقوں پر بھی غورکیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا ۔