تہران(انٹرنیشنل نیوز)ایران کے قائم مقام وزیر دفاع مجید ابن الرضا نے کہا کہ ایران کی مقامی دفاعی ٹیکنالوجی علاقائی ممالک میں سب سے بہترین، خطے کے ممالک کو جلد اندازہ ہو جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں مجید ابن الرضا کا کہنا ہے دشمن کی طاقت زوال پذیر ہے، کچھ ممالک درآمد شدہ ہتھیاروں اور بیرونی سکیورٹی پر انحصار کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل امیر اکرمینیا نے کہا ہے کہ ایرانی فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، حملے سے متاثرہ نظام کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا کہ ایرانی فوج میدانِ جنگ کی عملی استعداد کو مزید موثر بنانے کےلئے مستقل اقدامات کر رہی ہے۔
جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کر دیا ،ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کےلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے فوج میں جدید سازوسامان شامل کیا جا رہا ہے، جبکہ ہتھیاروں اور جنگی وسائل کو آپریشنل ضروریات کے مطابق منظم اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک امریکا ایران کے ساحلی علاقوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رکھے گا، اس وقت تک جوابی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔