لاہور(کورٹ نیوز) اٹارنی جنرل پاکستان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ مارنے کے مقدمے میں نامزد دیگر پانچ ملزمان نے عبوری ضمانت کے لئے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے پانچوں ملزمان کو 12 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
سیشن کورٹ لاہور میں اٹارنی جنرل پاکستان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ مارنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ملزمان میں خاتون پولیس اہلکار سیرت طارق، عمران خان، سلمان خوشی، نجف علی اور ذیشان اکرم شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔