ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ سیما سجہدے نے شادی کو زہریلا رشتہ قرار دیا تھا، اب میں نے سہیل خان کو آگے بڑھنے اور دوبارہ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
الائنس رئیلٹی شو کی حالیہ قسط میں ناظرین کو سلمان خان اور ان کے بھائی سہیل خان کے درمیان ایک جذباتی گفتگو دیکھنے کو ملی، جس میں دونوں نے سہیل اور ان کی سابقہ اہلیہ سیما سجدیہہ کی طلاق پر کھل کر بات کی۔ سلمان خان نے سہیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر رشتہ مشکل مراحل سے گزرتا ہے اور ہر شادی شدہ جوڑے کے درمیان اختلافات ہوتے ہیں۔
اس موقع پر سلمان نے سہیل اور سیما کی محبت کے ابتدائی دنوں کو بھی یاد کیا، جب سہیل نے انہیں اپنی شادی کی خبر دی تھی، اس وقت وہ فلم ہم دل دے چکے صنم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔واضح رہے کہ سہیل اور سیما نے 1998 میں شادی کی تھی۔ تاہم 2022 میں ان کی طلاق ہوگئی۔ ان کے دو بیٹے نروان اور یوہان ہیں۔