ویسٹ انڈیز

دوسرا ٹیسٹ‘ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا لیے‘ پاکستان پر60 رنز کی برتری

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا،میزبان ٹیم کو 60 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔تیسرے روز کے اختتام پرویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا لیے،کیوم ہوج 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جبکہ روسٹن چیز نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگزمیں 387 رنز بناکرواضح برتری حاصل کی،عبداللہ شفیق نےشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 160 رنز کی ناقابلِ شکست اننگزکھیلی،جبکہ بابر اعظم نے 88 اور اذان اویس نے 55 رنز اسکور کیے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل واریکن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا،پاکستان کے ساجد خان نے 4 جبکہ علی عثمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں

اپنا تبصرہ بھیجیں