اسلام آباد(کورٹ نیوز )پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواست پرسماعت 10اگست تک ملتوی ہوگئی۔زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کیلیے مہلت طلب کی توعدالت نے فلک جاوید کی درخواست ضمانت 10 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ضمانت پر سرکاری وکیل سے دلائل طلب کر لئے۔
عدالت نے پراسیکیوشن کو مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا،ملزمہ کے وکیل نے اعلی عدالتوں کے فیصلے حوالے کیلیے پیش کئے،فلک جاویدکے وکیل نے کہاکہ ملزمہ خاتون ہے ضمانت پر رہائی اس کا قانونی حق ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے سماعت کی،فلک جاوید نے جیل سے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی جس میں موقف اختیارکیاکہ تفتیش مکمل ہو گئی ہے ملزمہ کو ضمانت پر رہائی دی جائے،ملزمہ اس مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اپنی چھت اپنا گھرمنصوبہ؛اعدادوشمارجاری کردیئے گئے۔سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر زمان پارک میں حملہ میں ملوث ہے،ملزمہ سے پیٹرول بم برآمد ہوا،اسلام آباد پولیس طلبی سمن کی تعمیل کیلیے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ آئی تھی،مشتعل کارکنان نے پیٹرول بم پھینکے اور پولیس افسران کو زخمی کیا۔پولیس پر حملے کا تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 410/23 درج ہے۔