حوثیوں

حوثیوں کا بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعوی

صنعا (انٹرنیشنل نیوز )یمن کے حوثی گروہ کے عسکری ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر کے شمالی حصے میں ایک سعودی آئل ٹینکر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حوثیوں کے بیان کے مطابق سعودی آئل ٹینکر ‘وفا’ کو سعودی عرب کے ساحلی شہر ینبع کے قریب بحیرہ احمر کے شمالی پانیوں میں نشانہ بنایا کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ 22 جولائی کو سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کے آغاز سے اب تک حوثیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 8 سعودی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جبکہ 29 سعودی آئل ٹینکرز کو بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں آگے بڑھنے سے روک کر واپس لوٹنے پر مجبور کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں