ممبئی (شوبز ڈیسک)رشمیکا مندانا نے شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد اس کا تجربہ بیان کردیا۔اپنی آنے والی فلم مائیسا کے ایک ڈانس سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والی اداکارہ رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا سے کچھ عرصے کی غیر حاضری کے بعد انسٹاگرام پر واپسی کرتے ہوئے اپنی صحت کی صورتحال کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کردیا۔ اپنی پوسٹ میں رشمیکا مندانا نے بحالی کے دنوں کی چند تصاویر ارو پزل گیمز کھیلتے ہوئے شیئر کی اور لکھا کہ چوٹیں واقعی بہت بری ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا، یہ پچھلے کچھ عرصے میں میری مسلسل تیسری چوٹ ہے۔ مجھے اپنے جسم کے ساتھ انسانوں جیسا سلوک کرنا سیکھنا چاہیے، اسے کوئی مشین نہیں سمجھنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چوٹ مجھے مائیسا کی ڈانس شوٹنگ کے دوران لگی، یہ میری زندگی کی سب سے شدید اور ایکشن سے بھرپور فلم ہے۔رشمیکا نے مذاحیہ انداز میں بتایا کہ وہ اس چوٹ کو مجبورا دی گئی چھٹیاں مانتی ہیں، کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ کبھی کام سے بریک نہیں لیتیں۔