امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کا کینیڈاجاپان اور انڈونیشیا سمیت دنیا میں متعدد قونصل خانے بند کرنے کا عندیہ

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز )امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں اپنے سفارتی نیٹ ورک کو محدود کرتے ہوئے پانچ بیرونی مشنز بند کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، یہ اقدام امریکا کی عالمی سفارتی موجودگی میں کمی کی ایک نایاب مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ نے کانگریس کی کمیٹیوں کو بتایا کہ وہ اپنے مشنز سینٹ جارجز (گریناڈا)، ناگویا (جاپان) ، میڈان (انڈونیشیا)، دوآلا (کیمرون) اور ونی پیگ (کینیڈا )میں بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے یہ متوقع بندشیں کسی مخصوص جغرافیائی سیاسی واقعے سے منسلک نہیں بلکہ امریکی سفارتی ڈھانچے کو محدود کرنے کے تحت کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے آغاز میں بھی تقریبا ایک درجن بیرونی مشنز بند کرنے کی تیاری شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد امریکا فرسٹ ایجنڈے کے مطابق حکومتی ڈھانچے میں تبدیلی لانا تھا کچھ ری پبلکن حکام کا موقف ہے کہ کئی چھوٹے سفارتی مشنز زیادہ اخراجات کے مقابلے میں کم فائدہ دیتے ہیں . تاہم ڈیموکریٹس اور سابق خارجہ و سکیورٹی حکام نے خبردار کیا ہے کہ سفارتی موجودگی کم کرنے سے امریکا کا عالمی اثر و رسوخ متاثر ہو سکتا ہے اور چین و روس جیسے ممالک کے لیے خلا پیدا ہو سکتا ہے محکمہ خارجہ نے بندشوں کی تصدیق نہیں کی تاہم کہا ہے کہ وہ موثر اور کم لاگت سفارتی نظام پر توجہ دے رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں