اکبر اسلام

اکبر اسلام نے ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کی حقیقت بتا دی

کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار اکبر اسلام نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کی حقیقت بتا دی۔ حال ہی میں اکبر اسلام نے ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کے مبینہ طور پر بدتمیز یا مشکل اداکارہ ہونے کے تاثر پر وضاحت کی۔

اکبر اسلام کا کہنا ہے کہ معاملہ صرف اداکاروں کے بدتمیز ہونے کا نہیں ہوتا بلکہ ایک فنکار کے لیے سیٹ پر اپنی ایک خاص شخصیت اور اورا برقرار رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے، ممکنہ طور پر ثنا جاوید اور فرحان سعید کے معاملے میں بھی یہی چیز نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثنا جاوید اور فرحان سعید کے ساتھ کام کرنے کا میرا تجربہ بہت اچھا رہا ہے، ہر سیٹ کا ماحول مختلف ہوتا ہے اور حالات بھی ایک ڈرامے سے دوسرے ڈرامے میں بدل سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں