کراچی(کورٹ نیوز ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کے کراچی پہنچنے پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کاز لسٹ جاری کر دی۔چیف جسٹس 2 روز تک سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔
بینچ نمبر 1 چیف جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہو گا جو سول اور فوجداری مقدمات کی سماعت کرے گا۔بینچ نمبر 2 جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہو گا جبکہ بینچ نمبر 3 جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہو گا۔