رشمیکا مندانا

رشمیکا مندانا فلم شوٹنگ کے دوران زخمی ،ڈاکٹروں نے چھ ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئی ہیں جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں چھ ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ڈانس سین کی شوٹنگ کے دوران ان کے کولہے کے پٹھے کا جوڑ مکمل طور پر الگ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اداکارہ کو مسلسل چھ ہفتوں تک مکمل آرام اور بحالی صحت کی تھراپی کروانے کی ہدایت کی ہے۔ اس شدید چوٹ کی وجہ سے ان کی فلموں کی شوٹنگ کا کام فی الحال رک گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ رشمیکا مندانا اپنی آنے والی نئی فلموں رن بالی اور میسا کیلئے مسلسل سخت قسم کے ایکشن اور ڈانس کے مناظر عکسبند کروا رہی تھیں، جس کی وجہ سے ان کے جسم پر شدید دبائو پڑا۔طبی ماہرین نے اس قسم کی شدید چوٹ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی چوٹیں عام افراد میں کم دیکھی جاتی ہے اورعموماً صرف پیشہ ور کھلاڑی ہی اس کا شکار ہوتے ہیں، جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ اپنی شوٹنگز کے دوران کس قدر جسمانی تھکاوٹ اور دبا کا شکار تھیں۔

ڈاکٹروں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ باقاعدہ علاج اور تھراپی کروائیں تاکہ ان کا پٹھا دوبارہ صحیح طریقے سے جڑ سکے اور وہ ٹھیک ہو کر کام پر واپس آ سکیں۔طبی ماہرین کے مطابق اس عرصے میں ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھی جائے گی اور مکمل بحالی کے بعد ہی انہیں دوبارہ شوٹنگ کی اجازت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں