کراچی (کورٹ نیوز )چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر سینئر سول جج ایاز علی کو جبری ریٹائر کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ممبر انسپیکشن ٹیم کا کہنا ہے کہ سینئر سول جج ایاز علی کناسرو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے، انکوائری افسر جسٹس شمس الدین عباسی نے کیس کی تفصیلی تحقیقات کی تھیں۔
مجاز اتھارٹی کی جانب سے نوکری سے برطرفی کی سفارش کی گئی تھی، چیف جسٹس نے حتمی سماعت اور تمام حقائق کا جائزہ لینے کے بعد جبری ریٹائرمنٹ کی سزا مقرر کی۔ سندھ ہائی کورٹ کا حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔