کارتک آریان

کارتک آریان نے آسام سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے آسام میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایک کروڑ روپے آسام چیف منسٹرز ریلیف فنڈ میں عطیہ کیے ہیں۔

آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے اس فراخدلانہ اقدام پر اداکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی سماجی ذمہ داری کو سراہا۔آسام کے وزیراعلیٰ کے دفتر کے سرکاری ایکس اکاو¿نٹ کے ذریعے اس عطیے کی تصدیق کی گئی، جہاں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کارٹک آریان کی بروقت مالی مدد متاثرہ خاندانوں کی امداد، بحالی اور ریسکیو سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔

کارتک آریان کے علاوہ اداکار آیوشمان کھرانہ نے بھی آسام چیف منسٹرز ریلیف فنڈ میں 11 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں، تاکہ سیلاب متاثرین کی مدد کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں