کراچی (سپورٹس نیوز) سابق کپتان وسیم اکرم کاگمشدہ پالتوکتا مل گیا، کتے کی اطلاع دینے والے دو افراد کو ڈھائی لاکھ کی انعامی رقم دے دی۔ ڈیوک نامی بلیک جرمن شیپرڈ ڈی ایچ اے فیز ایٹ سے لاپتہ ہوا تھا، وسیم اکرم اور اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر کتے کی گمشدگی کی اطلاع شیئر کی تھی۔
ساحل تھانے کو کتے کے گم ہونے سے متعلق باقاعدہ اطلاع دی گئی تھی، ?وسیم اکرم نے ویڈیو پیغام میں شکریہ ادا کیا اور کہا اگر پالتو جانور رکھیں تو ان کی مکمل دیکھ بھال اور حفاظت یقینی بنائیں۔