سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی

اسلام آباد(کورٹ نیوز)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ 3 اگست کو اس اپیل پر سماعت کرے گا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے سیشن کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

مقدمے کا پس منظر یہ ہے کہ ٹرائل کورٹ نے پرویز الٰہی کو جسمانی ریمانڈ کی استدعا کے وقت ہی مقدمے سے بری کر دیا تھا۔ تاہم سیشن کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا یہ بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔ سیشن کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔پرویز الٰہی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انہیں قانون کے مطابق بری کیا گیا تھا اور نچلی عدالتوں نے غلط قانونی تشریح کی ہے۔ اب سپریم کورٹ اس اپیل پر 3 اگست کو سماعت کرے گی اور معاملے کا حتمی جائزہ لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں