ابھیجیت دیپکے

بانی کاکروچ جنتا پارٹی ابھیجیت دیپکے سے بی جے پی میں شمولیت کا مطالبہ

نئی دہلی (انٹرنیشنل نیوز)کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کی والدہ انیتا دیپکے نے دعوی کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے میرے بیٹے کو حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے یا بصورتِ دیگر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی ہیں۔بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انیتا دیپکے نے بتایا کہ ابھیجیت دیپکے کی جانب سے سیاسی پلیٹ فارم قائم کیے جانے کے بعد ہمارے خاندان کو بھی دھمکایا گیا۔

دھمکیوں کے باعث ہمارے خاندان کو چھترپتی سمبھاجی نگر میں واقع اپنا گھر چھوڑنا پڑا اور 16 روز تک کونکن کے علاقے میں ایک رشتے دار کے گھر روپوش رہنا پڑا۔ابھیجیت دیپکے اس وقت امریکا کے شہر بوسٹن میں مقیم تھے جب انہیں ایک ویڈیو کے ذریعے دھمکی موصول ہوئی، جس میں سیاسی طور پر بی جے پی سے وابستگی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔انیتا دیپکے نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ابھیجیت نے کہا تھا کہ میں ایسی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں، تاہم اس کو اپنے خاندان کی سلامتی کی فکر تھی کیونکہ وہ اس طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے عادی نہیں تھے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں