سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد کا سپین کے وزیراعظم سے رابطہ، حوثی حملوں کی شدید مذمت

ریاض(انٹرنیشنل نیوز)سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے سعودی عرب اور سپین کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات کی۔

پیڈرو سانچیز نے سعودی کمرشل جہازوں پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کی مذمت کی، بحیرہ احمر میں فریڈم آف نیویگیشن کو لاحق خطرات کو مسترد کیا۔ ہسپانوی وزیر اعظم نے مملکت کی سلامتی، خود مختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی سپورٹ اور سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں