ایف آئی اے

ایف آئی اے کا انسداد انسانی سمگلنگ کی استعدادکار بڑھانے کا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے )ایف آئی اے) نے انسداد انسانی سمگلنگ کی استعدادکار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں انسداد انسانی سمگلنگ کے مزید سرکلز قائم کرنے کی تجویزدی گئی ہے،پنجاب میں اس وقت ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ کے 4 سرکلز فعال ہیں جولاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں کام کر رہے ہیں۔

انسانی سمگلنگ کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے پیش نظر ایف آئی اے کا نیٹ ورک بڑھانے پر غورکیاجارہاہے، مزید سرکلز کے قیام سے انسانی سمگلرزکے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا منصوبہ ہے۔ پنجاب کے مزید علاقوں کو انسداد انسانی اسمگلنگ سرکلز کے دائرہ کار میں لانے پر غورہورہاہے،انسانی سمگلنگ اورغیر قانونی تارکین وطن کی نقل و حرکت روکنے کیلئے موثراقدامات کئے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں