پی سی بی

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 27-2026 کے لئے نئی فٹنس پالیسی جاری کر دی

لاہور (سپورٹس نیوز)پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 27-2026 کے لئے نئی فٹنس پالیسی جاری کر دی ۔ریجنل، ڈیپارٹمنٹل، ضلعی اور زونل ٹیموں پر نئی فٹنس پالیسی کا اطلاق ہوگا۔

تمام عمر کے کھلاڑیوں کے لئے جامع فٹنس ٹیسٹنگ اور فٹنس بہتری کا منصوبہ متعارفڈائریکٹر سپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن جاوید مغل نے دو سطحی فٹنس پلان تیار کر دیانئی فٹنس پالیسی بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر مرتب کی گئی ٹائر ون میں ریجنل، فرسٹ کلاس اور گریڈ ٹو ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شامل ہوں گی ۔ٹائر ٹو میں سینئر ڈسٹرکٹ، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہوں گے ۔

ٹائر ون کے کھلاڑی 11 مختلف ٹیسٹ دیں گے ۔ٹائر ٹو کے کھلاڑی مجموعی طور پر آٹھ مختلف ٹیسٹ سے گزریں گےٹائر ون میں آٹھ یا اس سے زیادہ ریڈ سکور حاصل کرنے والا کھلاڑی فیل قرار پائے گاٹائر ٹو میں چھ یا اس سے زیادہ ریڈ سکور پر کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام تصور ہوگا۔فٹنس ٹیسٹ میں ناکام کھلاڑیوں کو تمام ٹیسٹ دوبارہ دینا ہوں گے ۔کامیاب کھلاڑیوں کا چھ ماہ بعد دوبارہ فٹنس جائزہ لیا جائے گا۔پی سی بی کے منظور شدہ سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز ملک بھر میں فٹنس ٹیسٹ منعقد کریں گے ۔فٹنس ٹیسٹ کے نتائج نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنس ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں