ہاکی ٹیسٹ سیریز

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ہاکی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ہاکی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے صدر محی الدین احمد وانی کی منظوری کے بعد ہاکی ٹیسٹ سیریز 2026 کے میچز کے باضابطہ شیڈول اور سیریز کے لیے تکنیکی آفیشلز کے پینل کا اعلان کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 30 جولائی سے 7 اگست 2026 تک اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی، دوسرا ٹیسٹ میچ یکم اگست، تیسرا ٹیسٹ میچ 4 اگست اور آخری ٹیسٹ میچ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

تمام میچز کا آغاز شام 5 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔پی ایچ ایف کی جانب سے ٹورنامنٹ کی شفاف اور بہتر انداز میں باضابطہ منصب داری کے لیے تجربہ کار پینل کا تعین کیا گیا ہے جن میں انٹرنیشنل امپائر مینیجر فیض محمد امپائر مینیجر ہوں گے جبکہ امپائرز پینل میں ہارون رشید، یاسر خورشید، فہد علی خان، اسد عباس اور ساجد رضا شامل ہیں۔ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ میں محمد شفیق بھٹی، ٹیکنیکل آفیشلز/ججز میں حمزہ طفیل (پشاور)، ایم وقاص احمد، عدنان شہزاد ، محبوب جاوید اور مرزا جاوید ہونگے۔میڈیا کوآرڈینیٹر ٹیم میں وقاص شیخ، چیف کوآرڈینیٹر نجیب خٹک، اسسٹنٹ ٹو چیف کوآرڈینیٹر حبیب الرحمان شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں