رجب بٹ

رجب بٹ کا ارب پتی بننے کا دعویٰ

لاہور (شوبز ڈیسک) یوٹیوبر رجب بٹ نے پہلی بار اپنی مجموعی دولت سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ سال ارب پتی بن گئے۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان نے راجب بٹ سے پوچھا کہ آپ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی؟ اس پر راجب بٹ نے پہلے میزبان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو ارب پتی اور کروڑ پتی میں فرق معلوم ہے جس پر مثبت جواب ملنے کے بعد رجب بٹ نے بتایا کہ الحمداللہ میں گزشتہ سال ارب پتی بن گیا تھا۔

راجب بٹ نے کہا کہ میری مجموعی دولت 100 کروڑ پاکستانی روپے سے تجاوز کر چکی ہے اور میں اس کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔انہوں پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقام راتوں رات نہیں ملا بلکہ اس کے پیچھے 12 سال کی مسلسل محنت، لگن اور جدوجہد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں