ایرانی سفیر رضاامیری مقدم

کیئراسٹارمیر دباﺅ پر مستعفی ہو ئے،نئے برطانوی وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی فوجی اڈے امریکہ کودیدئیے، ایرانی سفیر رضاامیری مقدم

اسلام آباد(انٹرنیشنل نیوز ) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے دعوی کیا ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے سے انکار برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے مستعفی ہونے کی وجہ ہے۔ایک بیان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایران جنگ میں امریکا اسرائیل کا ساتھ دینے سے انکار کیا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران جنگ میں شامل ہونے سے انکار کے بعد اسٹارمر پر اچانک نا اہلی کے الزامات لگے، دباﺅ کے تحت انہیں مستعفی ہونا پڑا۔رضا امیری مقدم نے اپنے بیان میں کہا کہ نئے برطانوی وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی فوجی اڈے امریکا کو دئیے، سفارتکار ایران سے واپس بلائے، سر کیئر اسٹارمر کا استعفی اور اس کے فورا بعد کے اقدامات کیا مشکوک نہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں