ہیومن رائٹس واچ

امریکا اور ایران کے شہری تنصیبات پر حملے جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ہیومن رائٹس واچ

نیویارک(انٹرنیشنل نیوز)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے امریکا اور ایران کے رہنماں کو خبردار کیا ہے کہ شہری تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی ڈائریکٹر بلقیس جراح نے کہا کہ امریکی اور ایرانی حکام شہری تنصیبات پر دانستہ حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دھمکیاں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ لڑائی کے بعد سامنے آئی ہیں جس میں ان کے مطابق ایران، خلیجی ممالک اور اسرائیل میں شہریوں اور شہری املاک کو غیر قانونی طور پر نشانہ بنایا گیا۔

بلقیس جراح نے مزید کہا کہ دیگر ممالک کو امریکا اور ایران پر واضح کرنا چاہئے کہ جنگی جرائم کے ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا جس میں عالمی دائرہ اختیار کے تحت کارروائی بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں