چیئرمین نیب

چیئرمین نیب کی ڈی جی کراچی کو یلو لائن پروجیکٹ سے متعلق تحقیقات کی ہدا یت

کراچی(کرائم رپورٹر) چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کراچی کو یلو لائن پروجیکٹ سے متعلق تحقیقات کی ہدایات جاری کردیں۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کراچی کو یلو لائن پروجیکٹ میں مبینہ طور ساڑھے 8 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں کے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب بی آر ٹی یلو لائن میں ساڑھے 8 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں کا جائزہ لے گا، ایڈوانس ادائیگیوں کے بعد کیا کام کیے ،کیا نہیں، عوامل کا جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ ٹھیکے داروں کو ساڑھے 8 ارب روپےکی پیشگی ادائیگی کے الزام میں بی آر ٹی یلو لائن کراچی کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں