لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں روڈا کے تحت حاصل زمین کے معاوضے سے متعلق درخواست خارج

لاہور(کورٹ نیوز ) لاہور ہائی کورٹ سے روڈا کو بڑا ریلیف مل گیا۔عدالت نے روڈا کے تحت حاصل زمین کے معاوضے سے متعلق درخواست خارج کردی اورروڈا ایکوزیشن ریفرنس کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئےملتوی کرنے کی استدعا مستردکردی گئی۔

جسٹس راحیل کامران نے سائل طیب نور وڑائچ سمیت 3 درخواستیں خارج کرنے کا حکم جاری کردیا،عدالت نے 4صفحات کا تحریری حکم جاری کیا جس میں کہاگیاکہ پہلے سے حاصل شدہ اور معاوضہ ادا شدہ زمین پر روڈا کو کام سے نہیں روکا گیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان پیش ہوئے،انہوں نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔

فیصلے میں کہا گیاکہ سپریم کورٹ کے عبوری حکم میں زیر التوا ریفرنس کارروائی روکنے کی ہدایت نہیں ہے، ہائیکورٹ نے سینئر سول جج اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کے فیصلوں کو درست قرار دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں