لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول

اسلام آباد(کورٹ نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں 10 نام صدرِ مملکت کو بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیراعظم سے سفارش کی جائے گی کہ وہ صدرِ مملکت کو مذکورہ ناموں کی منظوری اور تقرری کا مشورہ دیں، نامزد افراد میں غلام سرور نہنگ، محمد اجمل خان زاہد اور امیر عجم ملک شامل ہیں۔

دیگر نامزد امیدواروں میں شیریں عمران، اسد علی باجوہ، محمد امجد پرویز، خالد بن عزیز، منور اقبال دوگل، سید فرہاد علی شاہ اور عثمان غنی راشد چیمہ شامل ہیں۔

نامزد ججز کو ایک سال کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز مقرر کیا جائے گا،صدرِ مملکت کی منظوری اور وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد نئے ججز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب 27 جولائی بروز پیر لاہور ہائیکورٹ کے ججز لان میں متوقع ہے، جہاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نئے تعینات ہونے والے ججز سے حلف لیں گی۔ نئے ججز کی تعیناتی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 50 ہو جائے گی، جبکہ خالی آسامیوں کی تعداد کم ہو کر 10 رہ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں